• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خون کی نالیوں والے منی برین، لیب ڈش میں دماغ اگانے میں بڑی پیشرفت

کراچی (نیوز ڈیسک) خون کی نالیوں والے منی برین،لیب ڈش میں دماغ اگانے میں بڑی پیش رفت،محققین نے لیب میں دماغ کے ایک چھوٹے حصے جسے سیریبرل کورٹیکس (Cerebral Cortex)کہا جاتا ہے کی افزائش کی ہے۔ یہ حصہ دماغ میں سوچنے، یادداشت رکھنے اور مسئلہ حل کرنے کے کاموں میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ نیوسائنٹسٹ کی رپورٹ کے مطابق نئی تخلیق شدہ آرگینوائڈز میں بلڈ ویسلز شامل کی گئی ہیں جو حقیقت کے قریب ہیں اور اس سے organoids کی زندگی اور فعالیت زیادہ دیر تک برقرار رہتی ہے۔ دماغی آرگینوائڈز، جنہیں بعض اوقات منی برین (Mini-Brains) بھی کہا جاتا ہے، لیب ڈش میں اس طرح اگائے جاتے ہیں کہ اسٹیم سیلز کو مخصوص کیمیائی اشاروں کے ساتھ رکھا جاتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید