• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادی تیراہ میں کسی قسم کا کوئی فوجی آپریشن نہیں ہو رہا، وزیر مملکت داخلہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت برائے امور داخلہ سینیٹرطلال چوہدری نے واضح کیا ہے کہ وادی تیراہ میں کسی قسم کا کوئی فوجی آپریشن نہیں ہو رہا، حکومت تمام فیصلے عوامی مفاد اور مقامی آبادی کو اعتماد میں لے کر کرنے پر یقین رکھتی ہے، وادی تیراہ سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں ہیں بلکہ ایک مخصوص سیاسی بیانیے کے تحت قومی ادارے کا نام لیا جا رہا ہے تاکہ انتظامی امور میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ وفاقی حکومت اور سکیورٹی ادارے ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے پرعزم ہیں اور کوئی بھی نیا قدم تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لے کر اٹھایا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید