• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر چارسدہ کے تبادلے کے خلاف حکم امتناعی جاری

پشاور (نیوز رپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے خاتون ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر چارسدہ کے تبادلے کے خلاف دائر رٹ پر حکم امتناع جاری کردیا۔کیس کی سماعت پشاورہائیکور ٹ کے جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال اور جسٹس قاضی جواد احسان پر مشتمل دورکنی بنچ نے کی۔ گزشتہ روز جب کیس کی سماعت شروع ہوئی تواس موقع پردرخواست گزار گل رخ گلفام کے وکیل اسد جان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایاکہ انکے موکل گریڈ سترہ میں ڈی ایس او چارسدہ تعینات ہیں، تاہم گزشتہ ایک سال کے اسکا تین بار تبادلہ ہوا جوکہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے کیونکہ رولز کے مطابق ٹرانسفر پالیسی تین سال ہے ،لہذا انکے موکل کا تبادلہ منسوخ کیاجائے ۔ ابتدائی دلائل سننے کے بعدعدالت نے محکمانہ اپیل پر حتمی فیصلے جاری ہونے تک خاتون آفیسر کا تبادلے پر حکم امتناع جاری کردیا۔
پشاور سے مزید