• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت کی بدترین حکمرانی، اہل کراچی سے جینے کا حق بھی چھین لیا، منعم ظفر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سانحہ گل پلازہ میں شہید ہونے والے ایک ہی خاندان کے 4افراد نعمت اللہ، عبداللہ ولد تاجر حاجی رئیس،صداقت خان ولد سلامت خان،یوسف خان ولد امیر محمد کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور اہل خانہ دے دلی ہمدردی و تعزیت کی،علاوہ ازیں منعم ظفر خان نے امیر ضلع غربی مدثر حسین انصاری کے ہمراہ یکم فروری کو اہل کراچی کے حق کے لیے شارع فیصل پر ہونے والے ”جینے دو کراچی مارچ“ کے سلسلے میں اورنگی ٹاؤن کا دورہ کیا اور عوام کو درپیش سنگین مسائل پرتشویش اور حکومتی نا اہلی کی شدید مذمت کی،انہوں نے 5نمبر چورنگی، اسلام چوک، چشتی نگر، گلشن ِ بہار، اکبر شہید روڈ، اورنگی ٹاؤن نمبر 12نزد بروہی ہوٹل سمیت متعدد مقامات پر کارنر میٹنگز اور عوام اجتماعات سے خطاب اور نماز جنازہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندو ں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے 18سالہ بدترین دور حکمرانی کے بعد آج صورتحال یہ ہے کہ اہل کراچی سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ حکومتی نا اہلی و مجرمانہ غفلت کا ثبوت ہے ،کراچی کے شہری بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید