لاہور(خصوصی نمائندہ)سروسز ہسپتال کا نرسنگ ہوسٹل آوارہ کتوں کی آماجگاہ بن گیا۔ ہسپتال کے نرسنگ ہوسٹل میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث آوارہ کتوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، جس کے نتیجے میں وہاں مقیم نرسز شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ نرسز کا الزام ہے کہ ہوسٹل وارڈن نرگس یعقوب اور متعلقہ عملہ اس سنگین صورتحال سے آگاہی کے باوجود خوابِ خرگوش میں سو رہا ہے اور شکایات پر کوئی کان نہیں دھر رہا۔