لاہور(خصوصی نمائندہ ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر کامران سعید کی زیر صدارت پی ایم اے ہاؤس لاہور میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی ایگزیکٹو کی مکمل ٹیم نے شرکت کی اور صوبے بھر میں ڈاکٹروں کی ایڈہاک اور کنٹریکٹ سروسز کی بحالی نہ ہونے سے پیدا ہونے والی انتہائی پرتشودہ صورتحال پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا گیا ۔