• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی، ملائیشیا و دیگر ممالک جانے والے ماریشس کے سیاحوں کو پاکستان جانے کا مشورہ دوں گا، ہائی کمشنر ماریشس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماریشس کے ہائی کمشنر منسو کورمبکس Munsoo KURRIMBACCUSنے کہا ہے کہ پاکستان سیاحت کے لیے ایک خوبصورت ملک ہےوہ دبئی، ملائیشیا ساوتھ افریقہ ودیگر ممالک میں سیاحت کی غرض سے جانے والے ماریشس کے سیاحوں کو پاکستان میں سیاحت کو ترجیح دینے کا مشورہ دیں گے، یہ بات انہوں نے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے دورے کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ماریشس کے ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں جہاں بیک وقت چار موسم کے علاوہ حسین قدرتی مناظر، پہاڑ، دریا، سمندر اور صحرا ہیں، پاکستانی لوگ بھی بہت اچھے ہیں جو انتہائی مہمان نواز اور ساتھ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید