• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، فورسز کی 2 بڑی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 51 دہشت گرد ہلاک

کراچی/کوئٹہ/کمرمشانی ( اسٹاف رپورٹر/نامہ نگار)سکیورٹی ذرائع نے واضح کیاہے کہ وادی تیراہ میں کوئی بڑا فوجی آپریشن نہیں ہورہا ہےاور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنوں کا صفایا کررہے ہیں‘ ادھرمیانوالی میں سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں 6دہشت گرداپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ‘8فرارہوگئے‘سکیورٹی فورسز کے بلوچستان کے اضلاع ہرنائی اورپنجگورمیں دو الگ الگ آپریشنز‘ بھارتی پراکسیزفتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 41 دہشت گرد مارے گئے‘ہرنائی میں فتنہ الخوارج کے 30‘پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے 11بھارتی اسپانسرڈدہشت گردجہنم واصل‘ متعدد ٹھکانے مسمار ‘بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا جسے موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا‘15دسمبر کو پنجگور میں بینک ڈکیتی کے دوران لوٹی گئی رقم بھی برآمد ‘ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی بھاری نفری نے گزشتہ شب ہرنائی کے نواحی پہاڑی علاقے شابان میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا‘اس دوران دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی شدید فائرنگ کر تے ہوئے دستی بموں اور راکٹ لانچرز سے حملے کئے تاہم سیکورٹی فورسز نے جرات اور بہادی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا‘فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہاجس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے 30دہشت گرد وہلاک ہو گئے‘ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ ٗ لاکٹ لانچرز ٗگولہ بارود ٗ دستی بم قبضے میں لے کر ٹھکانوں کو مکمل تبادہ کر دیا۔

اہم خبریں سے مزید