• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق سینیٹر بیورو کریٹ، سابق آئی جی پولیس ذوالفقار چیمہ کی جہد مسلسل

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) یہ کہانی ہے جذبے کی جو جہد مسلسل سے منسوب ہوا، خدمت کی جو سول سروسز کیلئے "رول ماڈل "قرار پائی ،اس ایثار کی جس میں آئین کی پاسداری اور قانون کی حکمرانی کیلئے دلکش عہدوں کی قربانی دی گئی ۔ سابق سینیٹر بیور کریٹ اور سابق آئی جی پولیس ذوالفقار چیمہ کی نئی کتاب جہد مسلسل میں پاکستان کی اشرافیہ کے مخصوص طبقات کی جانب سے اقتدار کے ایوانوں میں پلنے والی سازشیں ، منتخب حکومتوں کے عروج و زوال کی ان کہی داستانیں ،مختلف ادوار میں احتساب سے انتخاب تک سیاسی ماحول کے بدلتے زوایے ،اتار چڑھائو کے چشم دید واقعات تہہ در تہہ گہرائی تک بیان کئے گئے ہیں ۔ خود نوشت نئے سال کا بہترین تحفہ ہے، پروفیسر انور مسعود کا تبصرہ بہت سے حقائق آشکار رہا ہے کہ یہ مقام در ہر دل عزیزی یوںہی نہیں مل جاتی اس کیلئےبڑے کٹھن اور صبر آزما مرحلوں کے ساتھ جہد مسلسل سے گزرنا ہوتا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید