کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان ریلویز نے اپنی تمام ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کے بعد اپنے اسکولز کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان فیصلوں کے علاوہ ادارے کی انتظامیہ اپنی ملکیت اراضی کو بھی نیلام کر رہی ہے۔ ادارے کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ ٹھیکہ کسی مخصوص پارٹی کو دیے جائیں گے کیونکہ ٹھیکے لینے والی پارٹی کا 30 برس کا اسکول چلانے کا تجربہ ہونا لازمی ہے۔ جن اسکولز کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے ان میں پی آر گرلز مڈل اسکول میو گارڈن لاہور، پی آر پرائمری اسکول فیصل آباد، پی آر بوائز ہائی اسکول رسالپور پور، پی آر سیکنڈری اسکول کوٹری، پی آر سیکنڈری اسکول پپری شامل ہیں۔