• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکردگی الاؤنس بحال، کسٹمز افسر سلمان افضل کو ریلیف

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر 0199-C-I/2026 کے مطابق پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 19 کے افسر سلمان افضل، جو اس وقت کلکٹر (او پی ایس) کلکٹریٹ آف کسٹمز (ایکسپورٹس) کراچی کے طور پر تعینات ہیں، کا کارکردگی الاؤنس بحال کر دیا گیا ہے، جو 2 جون 2025 سے مؤثر ہوگا۔ اس فیصلے کے تحت مذکورہ افسر کو مقررہ تاریخ سے کارکردگی الاؤنس کے تمام واجب الادا مالی فوائد حاصل ہوں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ اقدام افسر کی انتظامی و پیشہ ورانہ کارکردگی کے اعتراف کے طور پر کیا گیا ہے، جسے محکمہ کسٹمز میں حوصلہ افزا اور کارکردگی پر مبنی نظام کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید