• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہلی گورنمنٹ اسکول کو نجی پارٹی کے حوالے کرنے کا خدشہ، 3 ہزار طلبہ متاثر

کراچی( سید محمد عسکری) گزشتہ برس میٹرک کے سالانہ امتحان میں پہلی پوزیشن لانے والے کراچی کے سرکاری تعلیمی ادارے دہلی گورنمنٹ بوائز اینڈگرلزپرائمری سیکنڈری اسکول کونجی پارٹی کے حوالے کیے جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے 3 ہزار طلبہ طالبات کا مستقبل مخدوش ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ زرائع کے مطابق ضلع وسطی کے علاقے کریم آباد میں واقع گورنمنٹ دہلی اسکول کو نجی ملکیت میں دینے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے محکمہ کو تحریری رضامندی ظاہر کرکے دہلی اسکول کی عمارت میں چلنے والے تین اسکولوں کے اساتذہ وطلبا کو قرب وجوار کے سرکاری اسکولوں میں منتقل کرنے پر غور کررہا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ایک افسر کے مطابق دہلی اسکول اور کالج کو قومیا لیا گیا تھا جس کے بعد کالج کی عمارت کا حصہ خالی کر کے کالج کے طلبہ عزیز آباد سے ملحقہ علاقے میں منتقل کردیا تھا تاہم اسکول باقاعدگی سے چلتا رہا تاہم جس سوسائٹی کے تحت یہ اسکول چلایا گیا تھا وہ غیر فعال ہوچکی تھی اس کے بیشت اراکین انتقال کرگئے تھے نہ سوسائٹی کی رپورٹ جمع ہوتی نہ آڈٹ ہوا مگر اس کے باوجود سوسائٹی کے ایک رکن نے عدالت میں مقدمہ کردیا محکمہ تعلیم کے کچھ افسران کی ملی بھگت سے کیس میں دلچسپی نہیں لی گئی اور محکمہ تعلیم یہ کیس ہار گیا جس کے بعد زبردست احتجاج ہوا، سول سوسائٹی اور طلبہ نے احتجاج اور مظاہرے کیے جس کے بعد حکومت نے اس کی سرکاری قیمت دے کر اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا لیکن اچانک نچلی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا گیا اور اور کہا گیا کہ عدالت کے پرانے فیصلے پر عمل نہیں کیا گیا چناچہ عدالت نے فوری اسکول خالی کرانے کی ہدایت کی جس پر محکمہ تعلیم نے ایک ماہ کی مہلت لے لی ہے اس طرح ایک مہینے کے اندر اسکول کی عمارت میں قائم اسکولوں میں ۳ ہزار سے زائد طلبہ وطالبات اور100سے زائد اساتذہ کا مستقبل تباہ ہوجائے گا اور یوں تاریخی اہمیت کا اسکول عملی طورپرختم ہوجائے گا۔ زرائع کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کا ایک اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں ہوا جس میں ڈائریکٹراسکولز کراچی نیازلغاری کے علاوہ ڈی اوزاور متعلقہ اے ڈی ای اووز، پرنسپلز کے علاوہ محکمہ تعلیم کے افسران شریک تھے اجلاس میں نجی ملکیت کے دعوے دارشخص بھی موجود تھا اجلاس میں کئی برس پرانے عدالتی احکامات کوسامنے رکھتے ہوئے نجی پارٹی کواسکول کی عمارت کی قیمت اداکرنے یاعمارت کونجی ملکیت میں دینے پرغورکیا گیا۔اجلاس میں سارازوراس بات پررہاکہ گورنمنٹ دہلی اسکول کوفوری طورپر نجی ملکیت میں دے دیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید