• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈ زون میں صدر فائر اسٹیشن زبوں حال، بھوت بنگلہ بن چکا

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کراچی کے ریڈ زون میں صدر فائر اسٹیشن زبوں حالی کا شکار ہے جو عدم توجہی کی بنا پر بھوت بنگلہ بن چکا ہے۔ فائر اسٹیشن کے دورے کے دوران دیکھا گیا کہ مرکزی بلڈنگ کا پلستر جگہ جگہ سے اکھڑ چکا ہے۔ اگ بجھانے کے آلات رکھنے کے کیبنٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ بجلی کے بورڈ اور بٹن دہائیوں پرانے اور فرسودہ ہوچکے ہیں بجلی کی تاریں لٹک رہی ہیں۔ بجلی کی فراہمی کا نظام ٹھیک نہیں۔ جس جگہ پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں کھڑا ہوتی تھیں وہاں پر ملازمین کی گاڑیاں پارک کی گئی ہیں۔ اس فائر اسٹیشن میں بھی ایک اپریٹر ڈیوٹی پر موجود ہوتا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ یہاں پر صرف ایک گاڑی اسٹینڈ بائی ہوتی ہے جو ان دنوں گل پلازہ کے باہر ڈیوٹی پر لگائی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید