اسلام آباد: (صالح ظافر) حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کو علیحدہ علیحدہ پیر (2 فروری) کی دوپہر طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزارتِ پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمریاں تیار کر لی ہیں، جو منظوری کے لیے صدرِ مملکت کو ارسال کی جائیں گی۔سیاسی مبصرین کے مطابق اپوزیشن ممکنہ طور پر پارلیمنٹ کے اندر اپنے مطالبات اٹھائے گی، جبکہ دونوں جانب سے اہم قانون سازی متوقع ہے۔ اجلاس رمضان المبارک کے آغاز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔قومی اسمبلی اپنے دوسرے پارلیمانی سال کے آخری اجلاس کے لیے طلب کی جا رہی ہے اور اس کے ساتھ آئینی طور پر لازم 130 دنوں کی کارروائی مکمل ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری مارچ میں عیدالفطر کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔