کراچی (اسٹاف رپورٹر) اپوزیشن کا میئر کراچی مرتضی وہاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلا ن ،اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بدانتظامی اور ظلم کیخلاف یکم فروری کو شہر بھر میں بڑا مارچ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق کے ایم سی میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ کمشنر کی انکوائری رپورٹ مسترد کرتے ہیں پے در پے سانحات کے بعد کراچی والے یہ سمجھنے پر مجبور ہیں کہ اس شہر کا کوئی والی وارث نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اپوزیشن لیڈر نےکمشنر کراچی کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی کو سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو خود غفلت کا مرتکب ہو وہ انکوائری کیسے کر سکتا ہے ۔