• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلقات عامہ کو مزید فعال، مؤثر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائیگا، عسکر خان

کوئٹہ(این این آئی ) ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان عسکر خان نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا۔ نئے ڈی جی پی آر کے ڈائریکٹریٹ آف پبلک ریلیشنز بلوچستان پہنچنے پر سابق ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز محمد نور کھیتران اور ادارے کے سینئر افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر سابق ڈی جی پی آر محمد نور کھیتران نے عسکر خان کو گلدستہ پیش کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ڈائریکٹریٹ میں افسران کے ساتھ نئے ڈی جی پی آر کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارے کی کارکردگی، مستقبل کے لائحہ عمل اور محکمہ جاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی جی پی آر عسکر خان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ تعلقات عامہ کو مزید فعال، مؤثر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور ٹیم ورک کے تحت سرکاری پالیسیوں اور عوامی معلومات کی بروقت ترسیل کو یقینی بنایا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید