• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے سرکی روڈ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک املی تیار کرنے والے یونٹ کو سنگین خلاف ورزیوں پر بند کر دیاعلاوہ ازیں علاقے میں اسنیکس تیار کرنے والے ایک یونٹ کو بھی سیل کیا گیا جہاں فوڈ سیفٹی اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدرآمد نہیں ہو رہا تھاکوئٹہ کے علاوہ نوشکی، ڈیرہ مراد جمالی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ اور پنجگور میں بھی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے متعدد خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کیے ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی حبیب اللہ خان کا کہنا ہے کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید