کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) اعلامیہ کے مطابق مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پرمرمتی کاموں اوربرقی تنصیبات کی ضروری ٹیسٹنگ کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں صحبت پور گرڈاسٹیشن سے31جنوری کی صبح 8بجے سے 2فروری کی شام 6بجے تک بجلی بندرہے گی اسکے علاوہ یکم فروری کو منجھوشوری گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی اس کے علاوہ یکم فروری کو (بروزاتوار)شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kvپی اے ایف، گارڈن ٹاون، عمر، جبل نور، آریاہسپتال، سی ٹی ایس، تکاتو، اغبرگ، خروٹ آباد، بلیلی، واپڈاہسپتال،ایگریکلچر کالج فیڈروں سے صبح10بجے تا شام4بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔