کوئٹہ ( خ ن) وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کسٹم اور گاہی خان فلائی اوور کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔واضح رہے کہ کسٹم اور گائی خان فلائی اوور کا شمار صوبائی حکومت کے دو اہم منصوبوں میں ہوتا ہے جنکے مکمل ہونے سے سندھ پنجاب بشمول اندرون صوبے اور بلخصوص ہزار گنجی مارکیٹ جو کہ تجارتی لحاظ سے پورے صوبے کا مرکز ہے ان سب کو ٹریفک کے مساہل سے چھٹکارا حاصل کرنے میں ان دو فلائی اوور کا ایک کلیدی کردار ہوگا اس دورے کے موقع پر چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس ڈاکٹر سجاد بلوچ، ایگزیکٹو انجینئر روڈز سریاب ڈویژن حبیب احمد اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے دورے کے دوران ایگزیکٹو انجینئر روڈز سریاب ڈویژن حبیب احمد نے جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کو تفصیلی بریفنگ دی۔سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا کہ کسٹم اور گاہی خان فلائی اوور نہایت اہم نوعیت کے منصوبے ہیں، جن کی تکمیل سے کوئٹہ شہر میں داخلی و خارجی ٹریفک کے مسائل کے حل میں نمایاں مدد ملے گی۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ گاہی خان فلائی اوور کو آئندہ پندرہ روز کے اندر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھولا جائے تاکہ اس علاقے میں ٹریفک کا دباؤ کم ہو سکے۔سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کسٹم فلائی اوور کے حوالے سے بھی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کام کی رفتار کو مزید تیز اور بہتر بنایا جائے۔