کوئٹہ(پ ر) بی سی ایس ایگزیکٹو برانچ کے انتخابات میں یونائیٹڈ فرنٹ پینل نے میدان مارلیا جس کے مطابق داؤد خلجی صدر ، ببرک خان جنرل سیکرٹری ، اسماعیل ابراہیم سینئر نائب صدر ، محمد علی درانی جوائنٹ سیکرٹری ، رزاق ساسولی نائب صدر ، فریدہ ترین لیگل سیکرٹری ، ظفر محمد شہی سیکرٹری خزانہ ، نعمت اللہ ترین سیکرٹری اطلاعات اور ریاض ناصر کنوینیر منتخب ہوئے نومنتخب عہدیداران نے تنظیم کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کے حل اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔