کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کیسکوکے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر یوسف شاہ خان نے کیسکوسریاب ڈویژن کے صارفین کیلئے نئے تعمیر ہونیوالی عمارت کاافتتاح کیااس بلڈنگ میں ایگزیکٹوانجینئرآپریشن سریاب ڈویژن، ریونیوآفیسراورایس ڈی اوسریاب سب ڈویژن کے دفاتر شفٹ کئے جارہے ہیں واضح رہے کہ کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں کیسکوکے دفاترموجود ہونے کی وجہ سے متعلقہ صارفین کوبجلی سے متعلق مسائل کے حل کیلئے الگ الگ جگہوں میں جانے سے پریشانی کاسامناکرناپڑتاتھا ۔