• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ایٹمی جاسوس جہاز ایف ڈبلیو سی 135 کانسٹینٹ فینکس برطانیہ پہنچ گیا

کراچی ( جنگ نیوز)ایک ایٹمی سراغ رساں ہوائی جہاز امریکہ سے برطانیہ پہنچ گیا ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کی دھمکی دے رہے ہیں۔یو ایس اے ایف ڈبلیو سی-135 آر کانسٹنٹ فینکس جیٹ، جو ہوا میں تابکار ذرات کا پتہ لگا سکتا ہے، رائل ایئرفورس ملڈنہال، سافولک میں اترا۔معلومات کے مطابق یہ ایران کی جوہری سہولیات پر امریکی افواج کے جون میں بمباری سے چند دن پہلے بھی مشرق وسطیٰ میں تعینات کیا گیا تھا۔امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر دھونس جماتےہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیاروں پر پابندی عائد کرنے والا نیا معاہدہ دستخط کرنے کے لیے وقت کم ہو رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید