دبئی( سبط عارف) متحدہ عرب امارات میں سندھی ادب کے معروف مصنف ادل سومرو کی کتاب "کارونجھار کھی من ڏتھو" (کارونجھر کو میں نے دیکھا ) کی تقریب رونمائی ہوئی ۔ کتاب دراصل سندھی ادب کے لازوال شاعر شیخ ایاز کی یادیں، باتیں اور خیالات و جمالات کو سموئے ہوئے ہے۔ ساٹھ سے زائد کتب کے لکھاری ادل سومرو نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ ایاز کی شخصیت تھر کے عظیم پہاڑی سلسلے کارونجھر کی مانند تھی جو فکری وسعت اور گہرائی بھی لئے ہوئے تھی ۔