• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر مل کو قانون کے مطابق کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے شوگر مل سیل کئے جانے کے خلاف درخواست پر شوگر مل کو قانون کے مطابق کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دیدی۔ جمعرات کو اوباڑو میں شوگر مل سیل کئے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر عمر سومرو نے کہا کہ گھوٹکی کے علاقے اوباڑو میں شوگر مل کو کسی نوٹس یا قانونی حکم کے بغیر پولیس نے سیل کردیا ہے۔ شوگر مل سیل ہونے سے کرشنگ سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ ہزاروں مزدوروں اور کاشتکاروں کا معاش بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔ شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ 1950 کے تحت سیزن کی کرشنگ شروع کرنا لازم تھا۔ پولیس نے گنے سے لدی گاڑیاں روکیں اور ڈرائیوروں کو ہراساں کیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے عبوری حکم نامے میں تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔ پولیس با اثر سیاسی شخصیات کی ایماء پر ہراساں کر رہی ہے۔ کین کمشنر کی رپورٹ میں کہا گیا کہ شوگر مل کو یکم دسمبر 2025 کو مقامی پولیس نے سیل اور 8 دسمبر کو ڈی سیل کیا۔ شوگر فیکٹری کنٹرول ایکٹ کے تحت فیکٹریز کو سیل یا ڈی سیل کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

ملک بھر سے سے مزید