کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (JSMU) کے سنڈیکیٹ کا 36واں اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے کی۔ اجلاس میں ادارہ جاتی کارکردگی، تعلیمی معیار اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ سنڈیکیٹ نے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے 24ویں اجلاس کے منٹس کی توثیق کی اور جامع ایجنڈے کی منظوری دی۔ مالی نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے غیر فعال بینک اکاؤنٹس بند کرنے اور موجودہ پالیسی کے مطابق پیٹی کیش کی حد برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی۔