کراچی (جنگ نیوز)”خون سے لکھے خطوط ملے ہیں“گلوکار علی ظفر کے ”ہنسنا منع ہے“ میں دلچسپ انکشاف آج دیکھیں ۔ ”ہنسنا منع ہے“ جمعہ کی شب 11بج کر 5منٹ پر ”جیو نیوز“سے نشر کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار، اداکار، نغمہ نگار اور موسیقار علی ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے شوبز کیریئر میں اب تک ایسے خطوط موصول ہو چکے ہیں جو خون سے لکھے گئے تھے، تاہم اُنہوں نے اس گمان کا اظہار بھی کیا کہ اس نوعیت کے خطوط تمام اداکاروں کو ہی ملتے ہوں گے۔ انہوں نے موجودہ دور کے ڈیجیٹل ماحول پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا جعلی خبروں، فیک اے آئی ویڈیوز اور نازیبا مواد سے بھرا ہوا ہے، اور یہ سمجھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے کہ لوگ خود کو ان منفی رجحانات سے کیسے محفوظ رکھیں گے۔وہ ”جیو نیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کررہے تھے۔