• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کیخلاف، ایران کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے مظاہرے اور ریلیاں

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ ) قائد حزب اختلاف سینیٹ وسربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں ٹرمپ کے نام نہاد بورڈ آف پیس کے خلاف اور اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ایم۔ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو کے باہر نمازِ جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی چیف آرگنائزر سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے قائم کیا گیا بورڈ آف پیس درحقیقت امن کا نہیں بلکہ دنیا میں نئی جنگیں شروع کرنے کا پلیٹ فارم ہےمگر امریکا یہ بات ذہن نشین کر لے کہ ایران نہ وینزویلا ہے، نہ عراق اور نہ ہی افغانستان، اگر ایران پر حملہ ہوا تو امریکہ اور اسرائیل دنیا میں کہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید