کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہٰ احمد خان نے سانحہ گل پلازہ کےکے متاثرہ دکان داروں اور تاجروں کے لیے ٹیکس ریلیف کا مطالبہ کردیا۔ متحدہ راہنماء نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو لکھے گئے خط میں واضح کیا کہ ٹیکس ریلیف کا مطالبہ حقائق، انصاف اور معاشی زمینی حقیقتوں پر مبنی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایف بی آر قومی مفاد مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے پر عملی اور قانونی بنیادوں پر مثبت فیصلہ کرے گا۔