• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رفاہی پلاٹ کی ملکیت کا تنازع، کے ڈی اے نے کے ایم سی کی تعمیرات گرادیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ادارہ ترقیات کراچی اور بلدیہ عظمی کراچی کے مابین رفاعی پلاٹ پر ہاکر زون کی تعمیر پر تنازعہ پیدا ہوگیا،اولڈ ناظم آباد کے پلاٹ نمبر1 اور2 پر کے ایم سی محکمہ اسٹیٹ کی جانب سے ہاکر زون تعمیر کیا جارہا تھا، رفاعی پلاٹ پر ہاکر زون کی تعمیرات کو کے ڈی اے نے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بند کرانے کیلئے لئے لیٹر لکھے بند نہ کئے جانے پر کے ڈی اے کےمحکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ نے کے ایم سی محکمہ اسٹیٹ کی جانب سے تعمیر کی گئی بائونڈری وال مسمار کردی تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی محکمہ اسٹیٹ کی جانب سے اولڈ ناظم آباد چائولہ مارکیٹ کے عقب میں ڈھائی ہزار گز سے زائد رقبے کے پلاٹ نمبر1 اور 2 پر ہاکر زون کی تعمیرات کی جارہی تھیں۔

ملک بھر سے سے مزید