• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز این ای ڈی سے ہونا خوش آئند ہے، ڈاکٹر طفیل

کراچی(جنگ نیوز) جدید دور میں علم اور ٹیکنالوجی ہی اصل طاقت ہے، موبائل اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو مستقبل کی یونیورسٹی قرار دیا جارہا ہے، نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کا دُرست و مثبت استعمال سکھانے پر زُور دیا جائے، ان خیالات کا اظہار مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائےتعلیم و پروفیشل ٹریننگ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جامعہ این میں لیپ ٹاپ تقسیم کے موقعے پر کیا۔ان کا کہنا تھاکہ جدید دور میں علم اور ٹیکنالوجی ہی اصل طاقت ہے، موبائل اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو مستقبل کی یونیورسٹی قرار دیا جارہا ہے۔ اس موقعپر استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوۓ شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد طفیل کا کہنا تھاکہ پہلے مرحلے میں 32 گریجویٹس کو لیپ ٹاپ دیئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ میرے لیے خوش آئند بات ہے کہ سندھ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز این ای ڈی سے ہوا۔انہوں نے طلباء سمیت ٹیم کو مبارک باد دی۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہو سینئر سیاست دان/ سینٹر نہال ہاشمی کا کہنا تھاکہ میرے لیے اعزاز ہے کہ ملک کی مایہ ناز یونیورسٹی میں بات کرنے کا موقع ملا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید