لاہور(پ ر)انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (EDB) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، حماد علی منصور نے گزشتہ روز ایوانِ صدر میں قائم مقام صدر پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران حماد علی منصور نے انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے کردار اور مقاصد کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ EDB وزارتِ صنعت و پیداوار کے تحت قائم ایک اعلیٰ ترین ادارہ ہے جو 1995 میں پاکستان کے انجینئرنگ شعبے کو مستحکم کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ انہوں نے صنعتی ترقی، برآمدات میں اضافہ، تحقیق و ترقی کے فروغ، تکنیکی مہارتوں کی بہتری اور عالمی معیار کے مطابق شعبے کے ہم آہنگ ہونے کے لیے بورڈ کی اہم کاوشوں بارے آگاہ کیا ۔