• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معدنیات کی برآمدات، پی آئی بی ٹی اور ریکو ڈک مائننگ کمپنی میں معاہدہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی آئی بی ٹی اور ریکو ڈک مائننگ کمپنی کے درمیان معدنیات کی برآمدات کے لئےمعاہدہ، شراکت داری کا مقصدپاکستان کے معدنی وسائل کی مؤثر اور قابلِ اعتماد ہینڈلنگ اور برآمدات کو یقینی بنانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل لمیٹڈ (PIBT) اور ریکو ڈِق مائننگ کمپنی (RDMC) کے درمیان ریکو ڈک منصوبے سے تانبہ اور سونے کے کنسنٹریٹس کی پی آئی بی ٹی سے ہینڈلنگ اور برآمدات کے معاہدے پر بدھ کے روز کراچی میں باضابط طور پر دستخط کئے گئے۔ اس تاریخی معاہدے کے تحت پی آئی بی ٹی کو ریکو ڈک کی معدنیات کے لئے بنیادی برآمدی سہولت مقرر کیا گیا ہے، یہ اقدام عالمی کماڈیٹی مارکیٹس میں پاکستان کی پوزیشن کو مزید مضبوط بنائے گا۔اس موقع پر پی آئی بی ٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شارق عظیم صدیقی نے کہا، “یہ شراکت داری پی آئی بی ٹی اور ریکو ڈک کے درمیان طویل المدتی تعاون کی عکاس ہے۔

ملک بھر سے سے مزید