لندن (جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل کے کنوینر مصطفیٰ عزیز آبادی کا کہنا ہے کہ میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سانحہ گل پلازہ پر وفاق سے مدد نہ ملنے کا شکوہ کررہے ہیں! کوئی ان سے پوچھے کہ وفاق پاکستان کا سربراہ کون ہے؟ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و صدر مملکت آصف علی زرداری کس مرض کی دوا ہیں؟ کیا وہ پانامہ کےصدر ہیں؟انہوں نے سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کی مدد کے لئے کیا کیا؟۔