کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسلم ممالک غیر مسلم ملکوں کے تسلط سے آزاد ہونے کے لئے اپنی مشترکہ کرنسی سامنے لائیں اور ورلڈ بنک کی طرز پر مسلم بینک کا قیام بھی عمل میں لائیں، جس سے کمزورمعیشت والے اسلامی ملکوں کو اپنے معاشی معاملات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ڈالرز کی اجارہ داری کے خاتمے کے لئے کئی ملکوں کے اقدامات دنیا میں امریکی معاشی بالادستی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے،کسی ایک ملک کے زیرِ اثر کرنسی پر انحصار سے دنیا میں غربت بڑھی ہے۔