• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ، 5 روز تک باقیات کے DNA نہیں ہوسکے، مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کے پانچ روز تک لاشوں کے باقیات کے ڈی این اے ٹیسٹ نہیں ہوسکے، کراچی کی بڑی آبادی خستہ حال انفرااسٹرکچر کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور ہے، کراچی کیلئے صحت کی سہولت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ بنیادی صحت کے مراکز کو مضبوط بنا کر ہی بڑے اسپتالوں پر دباؤ کم کیا جا سکتا ہے۔ایف سی ایریا ڈسپنسری کے دورہ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو دہائیوں سے بنیادی شہری اور صحت کی سہولتوں کے مسائل کا سامنا ہے، جنہیں حل کرنا ناگزیر ہے۔ہم اس ڈسپنسری کو 24/7 فعال بنا رہے ہیں تاکہ مرد، خواتین اور بچے علاج کے لئے دور دراز علاقوں کا رخ کرنے پر مجبور نہ ہوں بلکہ اپنے ہی علاقے میں معیاری طبی سہولت حاصل کر سکیں۔پولیو سے متعلق مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دو روز میں پولیو ویکسی نیشن مہم کا آغاز ہو رہا ہے، جسکے دوران ہر بچے کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ والدین سے اپیل ہے کہ وہ اس قومی مہم میں بھرپور حصہ لیں۔ حکومت 13 مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لئے مفت ویکسین فراہم کر رہی ہے، آئیں مل کر پاکستان کو صحت کے مسائل سے پاک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ملک بھر سے سے مزید