• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچکزئی کیخلاف تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کی نفرت انگیز مہم

اسلام آباد (محمد صالح ظافر۔ خصوصی تجزیہ نگار) اچکزئی کیخلاف تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کی نفرت انگیز مہم ، اچکزئی توجہ آٹھ فروری پر مرتکز رکھنا چاہتے ہیں سہیل آفریدی بانی کی صحت کا مسئلہ زندہ رکھنا چاہتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ا ور نام نہاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے تحریک انصاف کے بانی کی صحت کو لاحق خطرات گھٹا کر بیان کردیا ہے جس سے تحریک انصاف میں شدید بے چینی رونما ہوگئی ہے اور اس کےسوشل میڈیا نے اچکزئی کےخلاف کھلی مہم شروع کردی ہے جنہوں نے تحریک انصاف کے اہم ترین افراد سے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب طویل صلاح مشورے کئے تھے۔ محمود اچکزئی نے اس کےبعد زور دیکر کہاتھا کہ تحریک انصاف کے لوگ اپنے بانی کی صحت کی بجائے آٹھ فروری کی پہیہ جام، شٹرڈائون اورعام ہڑتال پر توجہ مرکوز رکھیں۔انہوں نے مشعل بردار جلوس نکالنے کی تجویزبھی دی ہے اور ملک کے لئے نئے آئین کی بات کرکے اپنے خفیہ ارادوں کو بھی برسرعام لانا شروع کردیا ہے۔ جنگ /دی نیوز کو پتہ چلا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت محمود اچکزئی کااپنے سوشل میڈیا کے اندھا دھند ’’حملے‘‘ سے بچانے میںبے بس دکھائی دے رہی ہے اور اس نے اپنے لاچار ہونے سے محمود خان کوآگاہ بھی کردیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید