• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ آئندہ 36 گھنٹے میں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی یا نہیں اس بارے میں حکومت پاکستان فیصلہ اگلے 36 گھنٹے میں کرے گی۔ 

محسن نقوی نے پیر تک کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔ ہفتے کو پاکستان ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ کی کٹ کی رونمائی منسوخ کر دی گئی۔

کٹ کی رونمائی لاہور میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹاس کے بعد ہونی تھی جسے نا گزیر وجوہات کی بنیاد پر منسوخ کیا گیا۔ 

کٹ کی رونمائی کی منسوخی کی وجہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تاحال ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ ہونا بھی ہو سکتا ہے تاہم پی سی بی حکام اس بارے میں خاموش ہیں۔ ممکنہ طور پر پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے ساتھ پیر کو کولمبو روانہ ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید