ریاض (شاہد نعیم)سعودی عرب نے بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کی بھرپور انداز میں مذمت کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے اور پاکستانی فورسز اس ناسور کیخلاف بہتر حکمت عملی کے ساتھ کام کر رہی ہیں ،سعودی عرب بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے پرتشدد کاروائیوں کی بھرپور مذمت اور جانی نقصان پر گہری تشویش و افسوس کا اظہار کرتا ہے اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔