• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ سے بڑھتی کشیدگی؛ ایران، چین اور روس کی مشترکہ بحری مشقوں کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی میڈیا نے ہفتے کے روز رپورٹ کیا ہے کہ ایران فروری کے وسط میں بحر ہند کے شمالی علاقے میں چین اور روس کے ساتھ مشترکہ بحری مشقیں کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ یہ اعلان امریکہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے۔ نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ان مشترکہ مشقوں کا آٹھواں ایڈیشن، جسے ’’میرین سیکیورٹی بیلٹ‘‘ (بحری حفاظتی پٹی) کا نام دیا گیا ہے، اس میں تینوں ممالک کے بحری یونٹس شرکت کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید