• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پوسٹ؛ انٹرنیشنل میل ٹیرف میں اضافے پر عمل درآمد روک دیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)پاکستان پوسٹ ڈیپارٹمنٹ نے انٹر نیشنل میل کے ٹیرف بشمول پارسل ۔ لیٹر اور ای ایم ایس میں اضافہ کے فیصلہ پر عمل درآ مد روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر انٹر نیشنل میل نور الصبا نے 26جنوری کو انٹر نیشنل میل کے ٹیرف پر نظر ثانی کا سر کلرجاری کیا تھا۔ اس سرکلر میں ہدایت کی گئی تھی کہ یکم فروری سے نیا ٹیرف وصول کیا جا ئے تاہم 29 جنوری کو نیا سر کلر ارسال کیا گیا جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ فی الحال موجودہ ٹیرف پر ہی عمل درآ مد جاری رکھا جا ئے۔

اہم خبریں سے مزید