اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) FBR؛این این ڈی اے میں سپروائزرز کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، کسٹمز میں بی پی ایس 16افسران کی ملک بھر میں تعیناتی مکمل ،نئے سپروائزرز کو 16 فروری تک جوائن کرنے کی ہدایت۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اسلام آباد سے 30جنوری 2026کو جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر نیشنل نیوکلیئر ڈیٹیکشن آرکیٹیکچر کے تحت سپروائزرز (بی پی ایس۔16) کی تقرری اور تعیناتی کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق امیدواروں نے تقرری کی پیشکش میں درج تمام شرائط و ضوابط قبول کر لیے ہیں اور انہیں ایف بی آر کے انتظامی کنٹرول میں این این ڈی اے میں بطور سپروائزر تعینات کیا گیا ہے، تقرری کے ساتھ ہی تبادلہ و تعیناتی کے احکامات کے تحت مس صبا صدیق اور مس نور العین بی بی کو ڈائریکٹوریٹ جنرل این این ڈی اے کسٹمز اسلام آباد، مس راحیل تسلیم، مس احسن کریم اور مس عائشہ کو ڈائریکٹوریٹ این این ڈی اے کسٹمز لاہور، مس راشد عثمان کو کوئٹہ، مس کشف شاہ، مس حسن اقبال، مس عون محمد اور مس محمد عثمان منصور کو کراچی جبکہ مس سید احمد علی شاہ کو پشاور میں تعینات کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تقرریاں باقاعدہ، مستقل بنیادوں پر میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہیں، افسران کی سینیارٹی ایف پی ایس سی کی جانب سے مقرر کردہ میرٹ آرڈر کے مطابق برقرار رہے گی اور ان کی سروس کی دیگر تمام شرائط سول سرونٹس (سینیارٹی) رولز 1993کے تحت ہوں گی، جبکہ تمام نامزد افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ تعیناتیوں پر فوری طور پر اور ہر صورت 16فروری 2026تک جوائن کریں اور اپنی جوائننگ رپورٹ متعلقہ فیلڈ آفس کے توسط سے بھجوائیں، حکام کے مطابق یہ تقرریاں این این ڈی اے کے آپریشنل نظام اور کسٹمز کے حساس سکیورٹی میکنزم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہیں۔