• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو پر نئی دلچسپ ڈرامہ سیریل’’سارہ آپی‘‘ کل سے شروع ہوگی

کراچی (جنگ نیوز) جیو ٹی وی اپنے ناظرین کیلئے ایک اور بھرپور اور دلچسپ ڈرامہ سیریل ”سارہ آپی“ پیش کرنے جا رہا ہے، جس کا آغاز پیر 2 فروری سے ہوگا۔ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی اس نئی پیشکش کے پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں۔قربانی اور ایثار کے بعد جب توقعات پوری نہیں ہو پاتیں تو تنہائی کے خوف سے احساس ماند پڑنے لگتا ہے۔ اور رشتوں کو بچانے کی خاطر انجانے میں ستم بڑھنے لگتا ہے۔ مثالی گھر میں رشتوں کے احساس پر مبنی کہانی ”سارا آپی“ کی صورت میں پیش ہو گی۔ ڈرامے کی کہانی ثقلین عباس نے اپنے قلم سے تحریر کی ہے جسے حقیقت سے قریب تر اور متاثرکن انداز میں اسد جبل نے کی عکس بند کیا ہے۔ ڈرامے کی مضبوط کاسٹ میں سویرا ندیم، سمیع خان، عدیل چوہدری، سدرا نیازی، نمرہ خان، عمارہ ملک، محمود اسلم، سلمیٰ حسن، محسن گیلانی، حمیرہ بانو، سیمی پاشا، عدنان جعفر سمیت معروف فنکار شامل ہیں، جو اپنی بہترین اداکاری سے اس سیریل کو یادگار بنانے جا رہے ہیں۔ ایس کے خلش کی شاعری کے ساتھ شانی ارشد نے اپنی آواز اور کمپوزیشن سے ڈرامے کا او ایس ٹی ترتیب دیا ہے۔ اُمید کی جارہی ہے کہ جیو کا یہ ڈرامہ بھی اپنے مضبوط کرداروں، جاندار اسکرپٹ اور بہترین ہدایتکاری کے باعث دیکھنے والوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لے گا۔”سارہ آپی“ہر پیر اور منگل کی شب رات 8 بجے صرف ”جیو ٹی وی“ سے نشر کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید