• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی نے 2017 میں اسرائیل کا تاریخی دورہ جیفری ایپس ٹین کے مشورے پر کیا

نئی دہلی / یروشلم (جنگ نیوز) جیفری ایپس ٹین سے متعلق حال ہی میں جاری ہونے والی لاکھوں دستاویزات میں شامل ایک ای میل میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے 2017 میں اسرائیل کا تاریخی دورہ جیفری ایپس ٹین کےمشورے پر کیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری شدہ ای میل میں بدنامِ زمانہ امریکی مالیاتی شخصیت اور سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپس ٹین نے دعویٰ کیا ہے کہ “بھارتی وزیرِ اعظم مودی نے مشورہ لیا، اسرائیل میں ناچے گائے اور یہ سب امریکی صدر کو خوش کرنے کے لیے کیا۔ چند ہفتے پہلے ان کی ملاقات ہوئی تھی۔ یہ کام کر گیا۔”یہ ای میل ایسے وقت منظرِ عام پر آئی ہے جب امریکی کانگریس نے نومبر 2025 میں منظور ہونے والے قانون کے تحت ایپس ٹین سے متعلق تمام ریکارڈز جاری کرنے کی ہدایت دی تھی۔ ان دستاویزات میں تقریباً 30 لاکھ صفحات، 2 ہزار ویڈیوز اور ایک لاکھ 80 ہزار تصاویر شامل ہیں۔واضح رہے کہ نریندر مودی نے جولائی 2017 میں اسرائیل کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے اس وقت کے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ یہ کسی بھی بھارتی وزیرِ اعظم کا اسرائیل کا پہلا سرکاری دورہ تھا۔
اہم خبریں سے مزید