• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کے ذاتی معالج کے دیکھنے تک مطمئن نہیں، شیخ وقاص

کراچی (ٹی وی رپورٹ) تحریک انصاف سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عمران کے ذاتی معالج کے دیکھنے تک مطمئن نہیں ہونگے۔ معاون خصوصی اطلاعات بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا کہ ایس ایچ او کا طریقہ غلط تھا۔ سابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل (ر) حسن اظہر حیات نے کہا کہ آج کا رسپانس زبردست رہا۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’ نیا پاکستان‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کل پولیٹیکل میٹنگ کے بعد اعلامیہ کی بجائے محمود اچکزئی نے موجودہ معاملات پر خود بات کرنا مناسب سمجھا اورتحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی نے اس بات کی توثیق کی یہ وضاحت کر دیں گے تو بہتر ہوگا۔ہم نے واضح طور پر اچکزئی کو بتایا کہ ہمیں پمز کی رپورٹس پر یقین نہیں ہے تو پاکستان تحریک انصاف کے ورکر میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ اچکزئی سمجھتے ہیں کہ عمران خان کی صورتحال بہتر ہے ممکن ہے محمود اچکزئی کے پاس عمران خان کی صحت سے متعلق کوئی خبر موجود ہو۔
اہم خبریں سے مزید