• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوروکریسی کیلئے اہم خبر ؛ پولیس اور ایڈمنسٹریٹو سروس کے 36 افسروں کی ترقی

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) بیور وکریسی کیلئے اہم خبر ؛ وفاقی حکومت نے پولیس سروس کے 14اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 22 افسران کو گریڈ 17 سے 18میں ترقی دیدی،ترقیوں کی منظوری رواں برس 13جنوری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے دی تھی،متعدد افسروں کے عہدے تبدیل،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ترقیوں اور تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے، پولیس سروس کی خیبرپختونخوا میں تعینات ریشم جہانگیر کو گریڈ 18 میں ترقی دی گئی اور پنجاب میں تعینات سیدہ شہر بانو، زینب ایوب اور انعم شیر کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر پنجاب حکومت میں ہی خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی جبکہ پنجاب حکومت میں تعینات پولیس سروس کی دانیہ رانا کو گریڈ 18میں ترقی دینے کے بعد ان کی خدمات پنجاب حکومت سے سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں، مزید برآں، بلوچستان حکومت میں تعینات پولیس افسران محمد معارج جلیل، سعد آفریدی، معاذ الرحمان، اعتزاز عارف، ایاز خان، کیپٹن (ر) نبیل احمد، محمد نعمان ظفر، عتیق الرحمان اور عثمان عزیز میر کو بھی گریڈ 18میں ترقی دی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید