کراچی (نیوز ڈیسک)وادی تیراہ میں آپریشن کا خوف، ہزاروں خاندان گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل، متاثرین کا کہنا ہے کہ مساجد میں اعلانات کیے گئے ہر کوئی علاقہ چھوڑ دے، اس لیے سب جا رہے تھے، ہم بھی نکل آئے ۔ تفصیلات کے مطابق مقامی رہائشیوں کے مطابق، حالیہ ہفتوں میں شمال مغربی پاکستان کے ایک دور افتادہ پہاڑی علاقے سے دسیوں ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ یہ پیش رفت مساجد سے نشر ہونے والے ان اعلانات کے بعد سامنے آئی ہے جن میں خاندانوں پر زور دیا گیا تھا کہ وہ شدت پسندوں کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی سے قبل علاقہ خالی کر دیں۔ افغانستان سے متصل پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا میں واقع وادی تیراہ کے رہائشیوں نے بتایا کہ ممکنہ لڑائی سے بچنے کے لیے کیے گئے اعلانات کے باعث وہ شدید برف باری اور سرد موسم کے باوجود علاقے سے نکل کر قریبی قصبوں میں منتقل ہو گئے ہیں۔