• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سعودی دفاعی معاہدے میں ترکی شامل نہیں ہوگا، ذرائع سعودی فوج

ریاض (اے ایف پی)سعودی فوج کے قریبی ذرائع نے ہفتے کے روز اے ایف پی کو بتایا ہے کہ ترکی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان کسی باہمی دفاعی معاہدے میں شامل نہیں ہوگا۔ یہ وضاحت اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں رواں ماہ کے آغاز پر ایک ترک عہدیدار نے دعویٰ کیا تھا کہ ترکی اس اتحاد میں شمولیت کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔ سعودی فوج سے وابستہ ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا،“ترکی پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے میں شامل نہیں ہوگا۔ سعودی عہدیدار نے اس نوعیت کے مذاکرات کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ’’یہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ معاہدہ ہے اور دوطرفہ ہی رہے گا۔‘‘ایک خلیجی عہدیدار نے بھی اس مؤقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا،“یہ پاکستان کے ساتھ ایک دوطرفہ دفاعی تعلق ہے۔ ترکی کے ساتھ ہمارے الگ معاہدے موجود ہیں، مگر پاکستان کے ساتھ معاہدہ دوطرفہ ہی رہے گا۔”پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا اعلان گزشتہ برس کیا گیا تھا، جس نے کئی سوالات کو جنم دیا، خصوصاً اس کے ممکنہ جوہری پہلو کے حوالے سے، کیونکہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کا حامل ملک ہے۔
اہم خبریں سے مزید