کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ ثقافت سیاحت ،نوردات و لائبریریز سندھ کی جانب سے صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی موہنجو دڑو ٹرین سفاری کا آغاز کردیا گیا جو ہفتہ کی صبح کراچی سے روانہ ہوئی ،صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے موہنجودڑو ٹرین کا افتتاح کیا،سیکریٹری ثقافت و سیاحت خیر محمد کلوڑ، ایم ڈی سیاحت فیاض شاہ ہمراہ موجود،صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے ٹرین کا جائزہ لیا اور موجود سیاحوں شرکاء سے ملاقات کی،صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ شرکاء کے ہمراہ ٹرین میں روانہ،ٹرین میں 100 سے زائد سیاح فیملیز ٹوئرآپریٹرز شامل ہیں، پہلے روز ٹرین کے شرکاء کو درگاہ لعل شہباز قلندرؒ کی زیارت کرائی جائے گی، اس کے بعد ٹرین سیہون سے لاڑکانہ روانہ ہو گی جہاں قیام سمیت شرکاء کے لیے میوزیکل ایونٹ ہو گا جبکہ دوسرے روز شرکاء موہن جو دڑو کا دورہ کریں گے۔