• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلڈرن کمپلیکس میں کینسر کے مریض بچوں کیلئے ڈے کیئر سنٹر کا سنگ بنیاد

ملتان (سٹاف رپورٹر)روٹری کلب آف ملتان کی جانب سے چلڈرن کمپلیکس ملتان میں کینسر کے مریض بچوں کے لیے ڈے کیئر سنٹر کے قیام کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ تقریب میں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک، چارٹر صدر روٹری کلب خواجہ محمد حسین، کلب صدر احمد ملک، سیکرٹری ممتاز علی بابر سمیت دیگر کلب ممبران میاں عالمگیر جمیل خان، جواد خان درانی، سہیل خان ملیزئی، ریحان ارشد شیخ، شیخ عارف، بلال قریشی، میاں عزیز احمد شیخ، خواجہ محمد قاسم، شیخ محمد عاصم سعید، عدنان چغتائی، خواجہ محمد عثمان، نواب عاطف، محسن خاکوانی نے شرکت کی جبکہ چلڈرن کمپلیکس کی جانب سے ڈاکٹر جواد بھی موجود تھے۔ شرکاء کو مجوزہ ڈے کیئر سنٹر کی سہولیات اور مقاصد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا بچوں کے لیے خصوصی سہولیات کی فراہمی نہایت اہم ہے۔ روٹری کلب کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے جو انسانیت کی خدمت کی روشن مثال ہے۔خواجہ محمد حسین نے کہا کہ روٹری کلب ہمیشہ صحت، تعلیم اور سماجی بہبود کے منصوبوں میں پیش پیش رہا ہے۔کلب صدر احمد ملک نے کہا کہ یہ منصوبہ روٹری کلب کی اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔سیکرٹری ممتاز علی بابر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈے کیئر سنٹر کا منصوبہ تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے ۔شیخ عارف نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقات خصوصاً بیمار بچوں کی مدد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ملتان سے مزید