ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 25مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ کینٹ کے علاقے محمد اشفاق سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 15ہزار چھین کر فرار ہوگئے تھانہ شاہ شمس کے علاقے اشفاق سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائل لے گئے تھانہ گلگشت کے علاقے خاور نواز سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 83ہزار و گھڑی لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ کوتوالی کے علاقے مجاہد رضی سے دو ڈاکو موبائل چھین کر لے گئے تھانہ نیوملتان کے علاقے ظفر اقبال کا جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے اللہ بخش سے ،موبائل لے گئے جبکہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے فیاض کی موٹر وغیرہ سٹی شجاع آباد کے علاقے ظفر حسین کا کریانہ سامان صدر شجاع آباد کے علاقے خلیل احمد کا بکرا صدر جلالپور کے علاقے محمد عباس کا بکرا نیوملتان کے علاقے آفتاب رمضان ،حمزہ خالد کے موبائل فونز شاہ رکن عالم کے علاقے ثقلین علی کی نقدی دہلی گیٹ کے علاقے محمد علی کا موبائل دولت گیٹ کے علاقے ایوب شیخ کی تاریں بی زیڈ کے علاقے محمد حسین کا سامان قادر پورراں کے علاقے غلام ظفر کا تین تولہ سونا کینٹ کے علاقے محمد طلحہ ، خادم حسین کے موبائل فونز جلیل آباد کے علاقے ارشاد کا سامان چہلیک کے علاقے شفقت خان مظفر آباد کے علاقے راشد علی کے موبائل فونز قطب پور کے علاقے ندیم کی تار اشرف بابو کا سامان اور ممتاز آباد کے علاقے شہزاد کے مینڈے و مویشی چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔